پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی مستقل بھرتی کے لیے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 900 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹروں سے 100 نمبروں پر مشتمل امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں جنرل نالج، مطالعہ پاکستان، کرنٹ افیئرز، اور جیوگرافی سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو ریاضی، انگلش، اردو، ایوری ڈے سائنس، اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق پیپر بھی دینا ہوگا۔
امتحانی ٹیسٹ میں 40 نمبر حاصل کرنے والا ڈاکٹر ہی انٹرویو کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی میڈیکل افسران کی مستقل بھرتی کی جاتی تھی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…