پاکستان میں منکی پاکس کے مشتبہ کیس کا انکشاف، ہائی الرٹ

وزارت صحتکی صوبوں کو ایم پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت

پاکستان میں منکی پاکس کے مشتبہ کیس کا انکشاف، ہائی الرٹ

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے ایک مشتبہ کیس کا انکشاف کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ایک شہری، جو حال ہی میں خلیجی ممالک سے واپس آیا تھا، میں ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس پر اُس کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
وزارت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں، جبکہ اُس کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے بھی حاصل کیے جاسکیں۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ تمام صوبوں کو ایم پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز کو ملک کے تمام داخلے کے مقامات پر سخت نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کانگو اور افریقہ کے دیگر علاقوں میں ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ افریقہ کے کئی ممالک میں بچوں اور بڑوں میں ایم پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 517 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ مشتبہ کیسز افریقی ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago