ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل اور گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت

پاکستان میں خام تیل کے ذخائر میں 26 فیصد اور گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل اور گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد:پاکستان میں مالی سال 2024ء کے اختتام پر خام تیل اور گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تیل کے ذخائر میں 26 فیصد اور گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹریٹجک انویسٹمنٹ فنانس فریم ورک (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے کی جانے والی "ایکسپلوریشن اور پروڈکشن” کی نئی دریافتوں نے ملک کو تیل کے 10 سال اور گیس کے 17 سال کے ذخائر فراہم کیے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2023ء میں دستیاب تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل تھے، جو جون 2024ء میں بڑھ کر 243 ملین بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح گیس کے ذخائر بھی دسمبر 2023ء میں 18.10 ٹریلین کیوبک فٹ سے بڑھ کر جون 2024ء میں 18.47 ٹریلین کیوبک فٹ ہو چکے ہیں۔

ماہر توانائی حمدان احمد نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خام تیل اور گیس کی پیداوار میں یہ اضافہ نئی دریافتوں اور ذخائر کی بہتر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ حکومتی کاوشوں کی بدولت تیل کی پیداوار میں 50 ملین بیرل اور گیس کے ذخائر میں 1.1 ٹریلین کیوبک فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی خام تیل کے ذخائر ملکی ریفائنریوں کو ڈیزل کی 70 فیصد اور پیٹرول کی 30 فیصد ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیار کردہ حکومتی اصلاحات سے ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں تیزی آئے گی، جو توانائی کے شعبے کی ترقی کی بنیاد بنے گی۔

web

Recent Posts

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 دن ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago