پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

کہ دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے پلانٹ لگانے پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے اے ڈی ایم گروپ کے وفد سے ملاقات کی۔ صوبے میں الیکٹرک وہیکلز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران اے ڈی ایم گروپ نے دو مقامی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت 3000 چارجنگ اسٹیشنز پورے ملک میں لگائے جائیں گے، جس پر 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ مزید یہ کہ دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے پلانٹ لگانے پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

معاہدے پر اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی، ملک انٹرپرائزز کے سی ای او ملک خدا بخش، اور انڈس ویلی کے چیئرمین رانا عرفان حمید نے دستخط کیے۔ تقریب میں شہنگائی سے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں اور الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ حکومت اس حوالے سے ایک جامع پالیسی لا رہی ہے، جس کے تحت سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دو سال کے اندر الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ انفراسٹرکچر مکمل کریں گے اور دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا کارخانہ بھی قائم کیا جائے گا۔

تقریب میں ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد، ڈپٹی سیکریٹری کامرس، اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago