شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، اختلافات ختم

بانی پی ٹی آئی شیر افضل کو 22 اگست کو ہونے والے جلسے کی مکمل ذمہ داری سونپ دی

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، اختلافات ختم

لاہورـ:شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران پارٹی کے اندرونی اختلافات اور گلے شکوے دور کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اب پارٹی رہنماؤں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں 22 اگست کو ہونے والے جلسے کی مکمل ذمہ داری سونپ دی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ خود اس جلسے کی حکمت عملی تیار کریں گے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے اندر کسی بھی گروپ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے واضح ہدایات دی ہیں کہ پارٹی میں کوئی گروہ نہیں بننا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات کر کے تمام اختلافات کا حل نکال لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کی ذمہ داری اب ہماری ہو گی، قوم کو ہمت، حوصلے اور جرأت کے ساتھ نکلنا ہو گا۔
شیر افضل مروت نے اس بات پر زور دیا کہ اب اسٹریٹجی وہ خود بنائیں گے، اور اگر دوبارہ 9 مئی جیسے واقعات ہوئے تو اس کی ذمہ داری وہ خود قبول کریں گے نہ کہ بانی پی ٹی آئی۔
اس سے قبل بھی شیر افضل مروت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جو میڈیا لگا ہوا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا، کدھر گیا وہ نکال دیا، ’’وڑ گیا‘‘ سارا۔ عمران خان اور میری محبت کوئی چغلیوں سے دور نہیں کر سکتا، خان میرا لیڈر ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago