عدالت کا وزیراعلیٰ کے پی کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 16 جنوری تک انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایک رپورٹ پیش کی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے 16 جنوری تک انہیں گرفتاری سے روک دیا اور ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔
یہ ضمانت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں درج درجنوں مقدمات کے پس منظر میں دی گئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار کو دی گئی اس مہلت کے دوران تمام مقدمات میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی تاکہ وہ عدالتوں میں اپنی پیشیاں مکمل کرسکیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…