ٹیکس قوانین میں ترمیم، نان فائلرز جائیداد اور شیئرز خریدنے کے اہل نہیں رہیں گے
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں نان فائلرز کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔
بل کے مطابق نان فائلرز 800 سی سی سے بڑی گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے، اور نہ ہی مخصوص حد سے زیادہ جائیداد یا شیئرز کی خریداری کر سکیں گے۔ نان فائلرز کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے اور بڑی بینکنگ ٹرانزیکشنز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
تاہم، نان فائلرز کو موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے، اور وہ جائیداد کی منتقلی نہیں کر سکیں گے۔ ان کی جائیداد اور کاروبار کو حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی۔
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے افراد کے اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جائیں گے، تاہم رجسٹریشن کے دو دن بعد یہ اکاؤنٹس بحال ہو سکیں گے۔ اکاؤنٹس بحالی کے لیے چیف کمشنر کے پاس اپیل دائر کرنی ہوگی۔
بل میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ فائلر کے والدین، بیوی اور 25 سال کی عمر تک کے بچے خود بخود فائلر تصور ہوں گے۔
یہ تمام پابندیاں وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد نافذ ہوں گی۔
قطر سے ایل این جی کا کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر…
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار…
ایف آئی اے نے کھربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی…
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی…
*سیلاب کے خلاف بند نہیں، اعتماد تعمیر کرنے کا منصوبہ* پاکستان اور جاپان کے درمیان سندھ میں سیلاب سے تحفظ…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…