پاکستان نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق امریکی تحفظات کو مداخلت قرار دے دیا

حافظ گل بہادر گروپ افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ

پاکستان نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق امریکی تحفظات کو مداخلت قرار دے دیا

پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات کو ناقابل قبول اور مداخلت قرار دے دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی تحفظات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ پاکستان میں عدلیہ حالیہ فیصلوں کے ذریعے اپنے کام کو مؤثر طریقے سے انجام دے رہی ہے، اور امریکی اعتراضات کو پاکستان کے عدالتی نظام میں دخل اندازی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنوں حملے پر افغانستان کے ساتھ شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور افغانستان سے ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago