خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی
خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی
اسلام آباد: خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔
اپیل میں خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کو فریق بنایا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ 13 جولائی کو صادر ہونے والا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 3 فروری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سزا کے فیصلے کو بحال کیا جائے، کیونکہ 13 جولائی کا فیصلہ قانون کی نظر میں قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس کیس میں بری کر دیا تھا، اور ان کی سات، سات برس کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…