22 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے اپوزیشن قیادت کا اہم اجلاس

جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ اپوزیشن کی قیادت کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا

22 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے اپوزیشن قیادت کا اہم اجلاس

اسلام آباد: 22 اگست کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ اپوزیشن کی قیادت کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اس اہم اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں شرکاء نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی کے متعلق تازہ فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کے قائدین نے اس موقع پر کہا کہ پرامن جلسہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی اجازت سے 22 اپریل کو اسلام آباد کے ترنول مقام پر جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ 22 تاریخ کو اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا اور اس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کارکنان کو ہدایت دے دی گئی ہے۔

عمر ایوب نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ہمارے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تمام جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں۔ پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago