پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 حملہ آور ہلاک، 3 جوان شہید
پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 حملہ آور ہلاک، 3 جوان شہید
باجوڑ، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو موثر حکمت عملی کے تحت ناکام بنایا۔ اس کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے تین بہادر جوان، نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرحدی انتظامات کو مضبوط کرے اور دہشت گردوں کو اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔
صدر مملکت نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں، اور پوری قوم اپنے بہادر فوجیوں کی شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…