سانحہ اے پی ایس ، زندہ بچ جانے والے نوجوان کیلئے برطانیہ کا اہم ترین اعزاز
سانحہ اے پی ایس ، زندہ بچ جانے والے نوجوان کیلئے برطانیہ کا اہم ترین اعزاز
لندن: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کو عالمی سطح پر نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں کنگ چارلس نے برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا۔
احمد نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اس اہم کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ، کنگ چارلس کی جانب سے برٹش ایمپائر میڈل ملنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
احمد نواز نے مزید کہا کہ یہ اعزاز پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے خاندانوں، زندہ بچ جانے والے طلباء اور پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں ملنے والا یہ ایوارڈ ان دہشت گردوں کی شکست کا نشان ہے جو تعلیم پر حملہ کرنے کی کوشش میں تھے۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا، جس میں 132 طلباء اور کئی اساتذہ شہید ہوئے تھے، جبکہ کئی زندہ بچ جانے والے طلباء زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…