کوئی شک نہیں خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں:اویس لغاری
کوئی شک نہیں خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں:اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی پیداواری صلاحیت اور اس سے
منسلک مسائل پر تفصیل سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 45 ہزار میگاواٹ نہیں بلکہ 29 ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ سارا سال ہر وقت بجلی کی طلب صرف 7 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے۔ پیک ڈیمانڈ 24 ہزار میگاواٹ تک پہنچتی ہے، لیکن سال کے صرف 85 گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جب اس طلب کو پورا کرنے کے لیے 1845 میگاواٹ کی اضافی بجلی سسٹم میں رکھنی پڑتی ہے، جس پر سالانہ 50 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔
وزیر توانائی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اگر یہ 1845 میگاواٹ سسٹم میں نہ رکھی جائے تو ملک میں 85 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سال کے 8760 گھنٹوں میں سے 10 فیصد یعنی 874 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ برداشت کرلی جائے تو 100 ارب روپے کیپیسٹی ادائیگی کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کیپیسٹی ادائیگی کو لوڈشیڈنگ سے بچنے کی قیمت قرار دیا۔
اویس لغاری نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اور خفیہ ادارے آئی پی پیز کے مسئلے پر کام کر رہے ہیں اور اگلے ایک سے دو ماہ میں عوام اور صنعت کاروں کے لیے خوش خبریاں سنائی جائیں گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…