ریاست حکومت بدلنے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

اگر آئین پر عمل کیا جاتا تو ملک کی موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

ریاست حکومت بدلنے اور لانے میں مصروف ہے، ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم اسحاق کی ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاستی ادارے حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہیں، جبکہ دیگر ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین پر عمل کیا جاتا تو ملک کی موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

عدالت عظمیٰ نے ملزم اسحاق کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ایس پی سپریم کورٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیں۔ اس کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں تین وزرائے اعظم مارے گئے، مگر ان کے مقدمات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے بلوچستان میں سینیئر ترین جج کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی کچھ نہیں کیا گیا، اور اس معاملے میں کچھ کرنے کی خواہش نہیں دکھائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور پنجاب میں تفتیش بہت کمزور ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ جب تک ریاستی ادارے سیاسی معاملات میں ملوث رہیں گے، ملک کی حالت یہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی عملداری ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عوام کو اداروں پر اعتماد نہیں رہا، اور لوگ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہی تمام معاملات حل کرے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستی ادارے سچ بولتے، تو کئی سالوں بعد وزیراعظم کے قتل کا اعتراف نہ کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قتل سے بڑا جرم کچھ نہیں ہو سکتا اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینی چاہیے تھی۔

جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ اگر ملک کے وزیراعظم کا یہ حال ہو تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟ ایک دن وزیراعظم ہاؤس میں ہوتا ہے، اور دوسرے دن جیل میں، کسی کو نہیں پتا کہ کس دن وزیراعظم بننا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ملزم اسحاق پہلے بھی ضمانت حاصل کرنے کے بعد فرار ہو چکا تھا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago