Categories: پاکستان

مولانا فضل الرحمان ملک کے بڑے سیاستدانوں میں شامل ہیں: مفتاح اسماعیل

پاکستان کے مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک سے ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران سیاسی ماحول میں کچھ سکون آتا ہے، احتجاج اور تصادم کم ہو جاتے ہیں، اس لیے مذاکرات کا ہونا ضروری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی حل صرف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے، عوام کی رائے لینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جیسا قدآور سیاستدان ملک میں بہت کم ہے، اور وہ مختصر مدت کے لیے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ممکن تھی لیکن حکومت کی سنجیدگی کا فقدان رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، لیکن اس میں حکومت کا کوئی خاص کردار نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات کی بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں تبدیلی، پنشن اصلاحات اور دیگر معاشی اقدامات کرنے کی بجائے وزیراعظم نے ٹیکس لگانے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اشاریے مثبت نہیں ہیں اور اگر ان میں بہتری نہ لائی گئی تو سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago