مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر عمارتیں گرا دی جائیں: سپریم کورٹ کا حکم

وائلڈ لائف بورڈ کو 11 ستمبر 2024 کو مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر غیر قانونی ریسٹورنٹس کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم

مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر عمارتیں گرا دی جائیں: سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد کے نیشنل پارک میں واقع مونال ریسٹورنٹ کے مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سناتے ہوئے عمارت کو گرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وائلڈ لائف بورڈ کو 11 ستمبر 2024 کو مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر غیر قانونی ریسٹورنٹس کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ زندگی کا حق صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ چرند پرند، درختوں اور جانوروں کا بھی حق ہے، اور یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی بقاء کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنا ضروری ہے تاکہ قدرتی ماحول کی حفاظت کی جا سکے۔ سپریم کورٹ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ وائلڈ لائف بورڈ کی مدد کریں اور ریسٹورنٹس کے کنٹرول کو فوری طور پر سنبھالا جائے۔ ریسٹورنٹس کی عمارتوں کو گرانے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ وائلڈ لائف کو نقصان پہنچائے بغیر یہ عمل انجام دیا جائے۔

فیصلے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ مذکورہ جگہ پر ماہرین کی مشاورت سے اس جگہ کو کیسے استعمال کیا جائے، اور یہ بھی دیکھا جائے کہ وہاں پانی کے لیے مصنوعی جھیل بنائی جاسکتی ہے یا نہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago