پیکا ایکٹ: خصوصی عدالتوں کا قیام، روف حسن کا ٹرائل متوقع
پیکا ایکٹ: خصوصی عدالتوں کا قیام، روف حسن کا ٹرائل متوقع
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں تشکیل دے دی ہیں، جس کے تحت سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کے ٹرائل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز کی نامزدگی ہوگی۔
وزارت قانون نے بتایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے حکم کی روشنی میں یہ عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے 6 جون 2024 کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب طلب کیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کے اس اقدام سے پیکا ایکٹ کے ملزمان کے ٹرائل میں تیزی متوقع ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ان خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کا آغاز ہو جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…