سرگودھا میں کار سے ایک ہی خاندان کی چار پراسرار لاشیں برآمد
سرگودھا میں کار سے ایک ہی خاندان کی چار پراسرار لاشیں برآمد
سرگودھا کے قریب بھیرہ کے مقام پر موٹروے پر ایک گاڑی سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق، گاڑی میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچے کی لاشیں موجود تھیں جبکہ گاڑی کا ڈرائیور عمر قاسم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کار سوار فیملی لاہور کے مکلوڈ روڈ کی رہائشی تھی اور وہ اسلام آباد جا رہی تھی کہ بھلوال کے قریب اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔ گاڑی کافی دیر تک موٹروے پر کھڑی رہی جس کے بعد موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو مطلع کیا۔ ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر گاڑی کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔
واقعہ کی مزید تفصیلات کے مطابق، گاڑی میں موجود ایک خاتون کی طبعیت راستے میں خراب ہوئی تھی جس پر انہوں نے جوس پیا تھا۔ گاڑی سے دو جوس کے ڈبے بھی برآمد ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی تاریخ ایکسپائر ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق، ہلاکتوں کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور تمام شواہد کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ موٹروے پر سفر کرنے والے لوگوں میں ایک نئے خوف کا باعث بن گیا ہے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…