وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ تاہم، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی گئی ہے، اور ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا کے لیے بھی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی دی۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی 2021-22 اور 2022-23 کے لیے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کابینہ دے گی۔ تاہم، آج کے اجلاس میں اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیا گیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago