مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری
پٹرول کی قیمت آئل کمپنیاں طے کریں گی،حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیئے
قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن قیمتیں کم ہونے پر حکومت کو عوامی ستائش نہیں ملتی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اس معاملے پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن قیمتیں کم ہونے پر حکومت کو عوامی ستائش نہیں ملتی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پٹرولیم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائزمنافع خوری کاخدشہ ظاہرکیا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…