Categories: پاکستان

200 یونٹ کے بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں قائم

حکومت نے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ابھی کمیٹیاں بنائی ہیں ،آنیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف ملنا ہے مگر تھوڑا وقت لگے گا:وزیرصنعت

200 یونٹ کے بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں قائم

حکومت نے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ابھی کمیٹیاں بنائی ہیں ،آنیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف ملنا ہے مگر تھوڑا وقت لگے گا:وزیرصنعت

اسلام آباد:وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں مگر صارفین کو ریلیف ملنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔وزیر صنعت و پیداواررانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کمیٹیاں بنائی ہیں لیکن آنے والے دنوں میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا ہے مگر اس میں تھوڑا وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی صرف اس لئے کی گئی ہے کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا جا سکے، صنعتوں کے لئے 10 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے، گیس اور دیگر توانائی پر چلنے والے منصوبوں کو کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے اس ضمن میں بات کی تھی، بجلی گھروں کے کوئلے پر منتقل ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago