عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات اپوزیشن کو پھانسی کے مطالبے پر ہوا رانا ثنااللہ کا انکشاف

رانا ثنااللہ نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات اپوزیشن کو پھانسی کے مطالبے پر ہوا رانا ثنااللہ کا انکشاف

پیرس: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنااللہ، نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔
رانا ثنااللہ نے پیرس میں پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ اور فسادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے، لیکن جب انہوں نے اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ نے مخالفت کی، کیونکہ وہ اس حد تک نہیں جانا چاہتے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید بتایا کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی، جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی مقابلے کی بجائے استعفے دے کر دوڑ گئے۔

اس موقع پر رانا ثنااللہ نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago