عمران خان کی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
عمران خان کی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
لاہور:بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سابق وزیر اعظم نے عزیر کرامات بنڈاری کی توسط سے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی،وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرل (آئی جیز) کودرخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں میری حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے چنانچہ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…