پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں شہر اقتدار کی جانب بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ہمراہ ہیں۔بشری بی بی نے راستے میں کارکنان سے خطاب بھی کیا۔قافلوں میں صوبائی وزرا اور ورکرز کی بڑی تعداد شامل ہے۔بشری بی بی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کر رکھے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جاری احتجاج کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت جاری ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج کی اگلی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اڈیالہ جیل میں جاری ملاقات میں احتجاج کو ختم کرنے سمیت دیگر آپشن پر بھی غور جاری ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…