چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں مشیر صوبائی وزیر اعلی بیرسٹر سیف علی خان بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی۔بیرسٹر گوہر اس حوالے سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔کمیٹی پارٹی کے دیگر اراکین سے دھرنے کے مقام کے تعین پر رائے لے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈی چوک کی بجائے کسی اور جگہ دھرنے کی آفر کی گئی۔حکومت نے پی ٹی آئی سے دوسری جگہ کے انتخاب پر سہولت دینے کا بھی وعدہ کیا۔حکومت کی پیشکش پر پی ٹی آئی لیڈرشپ کی مشاورت جاری ہے۔ڈی چوک سے پیچھے ہٹنے پر مطالبات منظوری پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔پی ٹی آئی قیادت کا موقف ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک واپسی کا ارادہ نہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سمیت دیگر پارٹی کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…