Categories: پاکستان

راستے بند، بچوں کی اموات، پارا چنار میں دھرنا شدت اختیار کر گی

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم کو آفت زدہ قرار دے کر ریلیف ایمرجنسی لگا دی ہے

خیبرپختونخوا کے علاقے پارا چنار میں شہری راستے بند ہونے کے خلاف چھ دن سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

تحصیل چیئرمین اپر کرم، آغا مزمل حسین نے بتایا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے لوگ خوراک اور علاج جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے 100 سے زیادہ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ امن قائم کرنے اور عوام کی مشکلات حل کرنے کے لیے گرینڈ جرگے میں بات چیت جاری ہے۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ایک ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات اور مریضوں کی منتقلی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے بھی علاقے میں ریلیف آپریشن کر رہا ہے اور طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

پارا چنار کے دھرنے سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی اور لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم کو آفت زدہ قرار دے کر ریلیف ایمرجنسی لگا دی ہے۔ حکومت نے زمینی راستے بحال کرنے کے لیے خصوصی پولیس فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کشیدگی ختم ہونے تک امدادی کام جاری رہیں گے اور متاثرہ افراد کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ راستے تب کھولے جائیں گے جب دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے اکاؤنٹس کی نشاندہی ایف آئی اے کے ذریعے کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago