عمران خان نے فوج کو نیوٹرل رہنے کی درخواست کی، علیمہ خان
عمران خان نے فوج کو نیوٹرل رہنے کی درخواست کی، علیمہ خان
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن، علیمہ خان، نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران فوج کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے نیوٹرل رہنے کی درخواست کی ہے۔
اڈیالہ جیل آمد پر علیمہ خان نے بتایا کہ وکلا کو جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور جج صاحب کو یہ اطلاع دی گئی کہ وکلا موجود نہیں ہیں، جس کے بعد جج صاحب نے سماعت ملتوی کردی۔
علیمہ خان نے بتایا کہ ان کی ملاقات عمران خان سے ہوئی لیکن وکلا کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کرنل کے کنٹرول میں ہے اور عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور پر شکست کھا چکے ہیں۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں۔
علیمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ فوج اور عوام کے درمیان تصادم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں کاروبار تباہ ہو چکا ہے اور لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل ذمہ داروں کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے اور حقیقی ملزمان کے خلاف کیسز چلائے جائیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…