چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے کی توقع

پاکستان کو اس سال میں 20.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے

چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے کی توقع، پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ کا خواہاں

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چین اور سعودی عرب رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کو تیل اور اشیاء کی خریداری کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فسیلٹی ملنے کی امید ہے۔ تاہم، سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

اقتصادی امور کی وزارت کے ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کو اس سال میں 20.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے۔ جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023 میں 10.7 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب تک صرف تین ارب ڈالر ہی ملے ہیں۔ پاکستان ڈونرز کانفرنس کے تحت کیے گئے وعدوں کی مد میں مزید فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید برآں، پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر کی توقع کر رہا ہے جبکہ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک این فائیو پروجیکٹ کے لیے فنانسنگ فراہم کرے گا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago