بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
اسلام آباد: ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون کے بعد سے ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ستمبر کے آغاز میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو اکتوبر کے مہینے میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اس وبا کے خطرات زیادہ ہیں۔
گزشتہ ایک دہائی سے ڈینگی وائرس پاکستانی عوام کی صحت کو متاثر کر رہا ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق طلوع آفتاب کے دو گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے دو گھنٹے قبل ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ تاہم، جب درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس سے کم ہوتا ہے، تو اس وبا میں نمایاں کمی آتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق، ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز، نیشنل ہیلتھ ایجنسی، اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فوری اور فعال اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ڈینگی کی اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کا استعمال کریں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…