ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی، چین کی 100 ٹیکسٹائل کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی
ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی، چین کی 100 ٹیکسٹائل کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی
اسلام آباد :چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیکسٹائل پارکس چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
چین کے رُویِی شینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دورے کے دوران پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ وفد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
ٹیکسٹائل پارکس کے قیام سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 بلین ڈالر تک اضافے کی توقع ہے، اور عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی تقریباً 100 بڑی ٹیکسٹائل کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی، جس سے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔ مزید برآں، یہ منصوبہ مقامی باشندوں کے لیے 5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ ٹیکسٹائل پارکس جدید ٹیکنالوجیز اور شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے، جن میں کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ پارکس نہ صرف ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ ملک کی معیشت کی خوشحالی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…