توشہ خانہ ٹو کیس، سماعت 30 دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے جیل پہنچیں۔
عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز پیش ہوئے، جبکہ دیگر وکلا سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
وکلا کی عدم موجودگی کی وجہ سے پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہو سکا، جس کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت کے اختتام پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…