وزارت توانائی کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز: ایمرجنسی پلان تیار

اس تجویز کے تحت بیوروکریٹس، ججز، اور پارلمینٹرینز سمیت تمام مراعات یافتہ افراد کی مفت بجلی بھی بند کی جائے گی

وزارت توانائی کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز: ایمرجنسی پلان تیار

اسلام آباد: وزارت توانائی کی جانب سے پورے ملک بھر میں آگاہی مہم کے بعد ایک ایمرجنسی پلان تیار کرلیا ہے جس کا مقصد سرکاری اور جزوی سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنا ہے۔ اس تجویز کے تحت بیوروکریٹس، ججز، اور پارلمینٹرینز سمیت تمام مراعات یافتہ افراد کی مفت بجلی بھی بند کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز زیر غور ہے۔ انرجی ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں کے تلے دب چکا ہے، اور اس سے نکلنے کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں
لیے اقدامات

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد مستقل ڈیفالٹ سے بچنا ہے، اور برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی جانچنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق نگران وزیر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کے معاہدوں سے متعلق ڈیٹا پیش کیا ہے، جس کے مطابق جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک ہر ماہ آئی پی پیز کو 150 ارب روپے کیپسٹی چارجز ادا کیے گئے۔ اس کے باوجود، کئی پاور پلانٹس نے صرف 10 فیصد پیداواری صلاحیت پر کام کیا۔

گوہر اعجاز کے مطابق، 4 پاور پلانٹس نے ایک یونٹ بجلی بھی نہیں بنائی لیکن ہر مہینے انہیں بھی ایک ہزار کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے آئی پی پیز کیپسٹی چارجز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ملک کی مالی صورتحال کو بہتر بنانا اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں شفافیت لانا ہے۔

یہ اقدامات حکومت کی جانب سے مالی بحران سے نمٹنے اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago