کمیشن 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے گا تاکہ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خط ارسال
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔
وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط صوبائی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ اس خط میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی درخواست کی گئی ہے۔
آفتاب عالم نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب اس جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے، اور یہ کمیشن 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے گا تاکہ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے پہلے ہی 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دے دی تھی اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری کے بعد اب باضابطہ طور پر چیف جسٹس کو خط لکھا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…