Categories: پاکستان

دو ماہ کی بارشوں اور سیلاب سے 245 افراد جانبحق، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں

بارشوں سے ہلاک ہونے والوں میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل

دو ماہ کی بارشوں اور سیلاب سے 245 افراد جانبحق، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 27 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 245 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، جہاں 92 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 74، سندھ میں 47، بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جانبحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 446 افراد زخمی ہوئے، جن میں 158 مرد، 107 خواتین اور 181 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے 1002 مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ 3475 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 8 اسکولوں، 35 پلوں اور ریلوے ٹریکس کو بھی نقصان پہنچا۔

بارشوں سے 609 مویشی بھی ہلاک ہوگئے جبکہ سبی سے ہرنائی سیکشن کے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جس کی بحالی کا کام جاری ہے اور اس کی تکمیل 10 ستمبر تک متوقع ہے۔ کول پر اور ڈوزان کے درمیان ریلوے پل کو بھی شدید بارشوں نے نقصان پہنچایا، جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال اور بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے حکومتی ادارے متحرک ہیں، لیکن عوام کو بروقت امداد کی فراہمی اور بحالی کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 مہینہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

4 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

4 مہینے ago