Categories: پاکستان

جماعت اسلامی کا بڑا اعلان, اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے اب ناقابل قبول ہیں

جماعت اسلامی کا بڑا اعلان, اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ

راولپنڈی: نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، مہنگی بجلی، اور ٹیکسز کے بوجھ کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کے لیے بدترین معاشی حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، اور حکمرانوں کی فضول خرچیوں کے خلاف عوام کا غصہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

لیاقت بلوچ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور تاجر نمائندوں کی کامیاب ہڑتال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ احتجاج ایک واضح پیغام ہے کہ اب عوام بدترین مہنگائی، مہنگی بجلی، اور ٹیکسز کے انبار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اقتصادی بحران اور تباہی کا نظام عوام کے لیے ناقابل قبول ہوچکا ہے، اور سفید پوش طبقے کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے اب ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کا خون چوس کر اربوں روپے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے اندھے کنوئیں میں ڈال رہے ہیں، جو عوام کی مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں اور عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔

لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ آج کی ہڑتال اسلام آباد کی طرف ملک گیر لانگ مارچ کا ٹریلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب حکمرانوں کی نااہلی اور عیاشیوں کے خلاف احتجاج کے لیے تیار ہیں، اور جلد ہی ملک کے ہر شہر اور قصبے سے لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے میدان میں ہے اور ان کے مسائل کا حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری معاشی بدحالی اور حکومتی نااہلی کے باعث عوام بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں عوام کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں، اور ان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago