پنجاب مزید کتنے دن بارشوں میں زد میں رہے گا؟الرٹ جاری

عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں، اور کچے یا بوسیدہ مکانات میں رہنے سے گریز کریں

پنجاب مزید کتنے دن بارشوں میں زد میں رہے گا؟الرٹ جاری

لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد میں 64 ملی میٹر، چکوال میں 22، سرگودھا میں 25، شیخوپورہ میں 42، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں 22 اور ساہیوال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح مری، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، قصور، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہوئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ یہ بارشوں کا سلسلہ یکم اکتوبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکمے مکمل طور پر تیار رہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام دریا اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ اس وقت نارمل سطح پر ہے اور کنٹرول روم میں 24/7 صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مشینری اور عملے کو تیار رکھیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں، اور کچے یا بوسیدہ مکانات میں رہنے سے گریز کریں۔ والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ بچوں کو پانی جمع ہونے والے نشیبی علاقوں کے قریب نہ جانے دیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago