جی ایچ کیو کے باہر احتجاج عمران خان کا نیا بیان

میرے بیان کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے میں نے 9 مئی کے واقعات کا اعتراف یا جرم کیا ہو

جی ایچ کیو کے باہر احتجاج: عمران خان کا نیا بیان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال دینے کی تصدیق کی ہے اور اس کی وضاحت بھی جاری کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے 9 مئی سے قبل جی ایچ کیو کے باہر احتجاجی مظاہرے کی کال دینے پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف پُرامن احتجاج کی ہدایت دی تھی۔

انہوں نے کہا، "میرے بیان کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے میں نے 9 مئی کے واقعات کا اعتراف یا جرم کیا ہو۔ میں نے تین وی لاگز میں اور 12 مرتبہ پولیس تفتیش میں بھی پُرامن احتجاج کی بات کی ہے۔”

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 14 مارچ کو ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر انہیں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا، "میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ میں نے پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ اگر فوج یا رینجرز مجھے گرفتار کریں تو آپ نے جی ایچ کیو اور کنٹونمنٹ کے باہر جا کر پُرامن احتجاج کرنا ہے۔”

صحافی کے سوال پر کہ کیوں 9 مئی کے مظاہرے پُرامن نہیں تھے، عمران خان نے کہا کہ یہ پہلے سے منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ان کے کارکنان موجود نہیں تھے اور ان کی بے گناہی ثابت ہو سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری پر وہ عدالت جائیں گے اور رینجرز کے خلاف کیس کریں گے کہ کس طرح انہیں ہائی کورٹ کے احاطے سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور ان کے حامی رؤف حسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تحریک انصاف کو فوج کے ذریعے ختم کرنا چاہتی ہے اور حالیہ بجٹ کے بعد حکومت کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا جمہوری عوام کی آواز ہے اور اسے دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنی حکومت کے دور میں قانون سازی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور تضحیک میں فرق ہوتا ہے اور ان کے دور میں کوئی صحافی ملک چھوڑ کر نہیں گیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے پر تنقید ہونی چاہیے تاکہ ادارے بہتر ہوں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر 5 اگست کو صوابی میں بڑا پاور شو کیا جائے گا اور ملک بھر سے کارکنان اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات انتشار کی اجازت نہیں دیتے اور صوابی میں جلسہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ تحریک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے۔

web

Recent Posts

بھارتی کارگو جہاز یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا

یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز MSV Faize Noore Oliya پر حملہ ہوا، جس کے…

8 گھنٹے ago

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

حوثی گروہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر "وفا" کو بیلسٹک میزائلوں…

9 گھنٹے ago

سپیس ایکس کا راکٹ ممکنہ طور پر چاند سے ٹکرا گیا، نتائج ایک ہفتے بعد

یہ راکٹ امریکی کمپنی Firefly Aerospace کے Blue Ghost لینڈر اور جاپانی کمپنی ispace کے Hakuto-R Mission 2 لینڈر کو…

9 گھنٹے ago

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا باکسر قدرت اللہ گلاسگو میں غائب

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے…

14 گھنٹے ago

’ارشد آپ نے اپنا کیا حال کر لیا ہے‘: دولتِ مشترکہ کھیلوں میں نویں پوزیشن پر اولمپک چیمپیئن پر تنقید

پیرس اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی دولتِ مشترکہ کھیلوں میں کارکردگی…

16 گھنٹے ago

یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

سعودی عرب نے پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلادیش سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے لازمی "نسک فوڈ واؤچر" متعارف…

22 گھنٹے ago