رکاوٹیں ڈال کر اپنے لئے حالات خراب کئے جارہے ہیں ،دھرنے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا
لوگوں کودھرنے سے بڑی امیدیں ہیں،مایوس نہیں کرینگے:امیرجماعت اسلامی
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اور حالات اب خود کشیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لوگوں نے اس دھرنے سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے پُرامن مزاحمت کے ذریعے مظاہرہ کیا
ہے اور شدید گرمی اور بارش کے باوجود لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا جلسہ عام ہوگا لیکن لاہور میں دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کو روک دیا گیا ہے۔ حافظ نعیم نے پنجاب اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رکاوٹیں ڈال کر وہ اپنے لیے حالات خراب کر رہے ہیں
اور دھرنے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی ہر صورت میں پُرامن رہنا چاہتی ہے، کیونکہ پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکاوٹیں کھڑی کی
جائیں گی، تو انہیں توڑا جائے گا۔انہوں نے عوام کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دو دو مزدوریاں کرنے کے باوجود اخراجات پورے نہیں کر پا رہے اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ حافظ نعیم نے حکومتوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے آئی پی پیز کو طاقتور بنایا ہے اور مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے معاہدے عوام کے سامنے
لائے جائیں اور بجلی کی قیمتوں کا تعین اصل لاگت کے مطابق کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ راستے بند کرنے کی روش ترک کرے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت سرکاری افسروں کیلئے
1300 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے تمام قربانیاں نہ مانگی جائیں، بلکہ حکومتی اہلکار خود بھی کچھ قربانیاں دیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ وزیراعظم آج ہی اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا، اور کہا کہ 2019 میں آئی پی پیز کے معاہدوں کو دوبارہ جائزہ لیا گیا تھا۔
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…
)ایم وائے کے نیوز ٹی وی)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ناظرین کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور غیر…
پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سانحۂ سوات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت…