Categories: پاکستان

تھرپارکر: آسمانی بجلی نے 6 افراد کی جان لے لی

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

کنری پاک: صحرائے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ننگرپارکر کے گاؤں اکراٹو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے سے بھیل برادری کے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث قدرتی آفات کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ گاؤں اکراٹو بھیل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جان بحق ہو گئے، جن میں بچے اور بڑے شامل ہیں۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں بشمول ننگرپارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران ننگرپارکر کے گاؤں اکراڑو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو چکا ہے، اور منگل کو بھی دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago