سال سے زائد جیل کاٹنے کے باوجود عمران خان آکسفورڈ کے مضبوط اُمیدوار:برطانوی میڈیا

عمران خان آکسفورڈ کے کیبل کالج سے گریجویٹ ہیں، جہاں انہوں نے سیاست، فلسفہ، اور معاشیات کا مطالعہ کیا

سال سے زائد جیل کاٹنے کے باوجود عمران خان آکسفورڈ کے مضبوط اُمیدوار:برطانوی میڈیا

لندن: سابق وزیر اعظم عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کو وہ عزم اور دیانتداری دینے کے لیے پرعزم ہیں جو زندگی نے انہیں سکھایا ہے، چاہے ان کے خلاف مشکلات کتنی بھی کھڑی کیوں نہ ہوں۔ عمران خان نے یہ بات اپنے حالیہ مضمون میں کہی جو برطانوی اخبار "ٹیلی گراف” میں شائع ہوا۔
برطانوی سیاست دانوں کے ایک بڑے طبقے نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اور انہیں ایک شاندار چانسلر قرار دیا ہے۔ عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر ان کی سیاسی جدوجہد، دیانتداری اور اصول پسندی کی وجہ سے۔ برطانوی میڈیا نے انہیں اس دوڑ میں ایک مضبوط اُمیدوار قرار دیا ہے، یہاں تک کہ جیل میں سال سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود وہ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

عمران خان آکسفورڈ کے کیبل کالج سے گریجویٹ ہیں، جہاں انہوں نے سیاست، فلسفہ، اور معاشیات کا مطالعہ کیا۔ آکسفورڈ کے دوران وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں رہے بلکہ کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کھیلے اور کئی اعزازات حاصل کیے۔ عمران خان کی سی وی میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر 8 سالہ خدمات کا ذکر بھی موجود ہے، جہاں انہوں نے طلبہ کی رہنمائی اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

"دی ویک میگزین” کے مطابق، عمران خان کی اصول پسندی، انصاف کے لیے جدوجہد اور دیانت ان کی سب سے بڑی خوبیاں ہیں جو انہیں دوسرے امیدواروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ آزادی، اصولوں اور انصاف کے لیے آواز اٹھائی ہے، جس کی جھلک ان کے سیاسی کیریئر اور زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں رہی ہے۔

دی ٹیلی گراف اور دیگر برطانوی میڈیا نے عمران خان کے چانسلر بننے کے امکانات کو نہایت مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت، تجربہ، اور عالمی شناخت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ایک نیا دور لا سکتی ہے۔ کئی حلقوں میں عمران خان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ چانسلر منتخب ہوئے تو آکسفورڈ یونیورسٹی کے وقار میں مزید اضافہ ہو گا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago