یکم ستمبر سے پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے

یکم ستمبر سے پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری

یکم ستمبر 2024 سے پاکستانی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے، اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یہ تجویز دی گئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں 3.60 فیصد کی کمی کے بعد 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ لندن برینٹ آئل کی قیمت بھی 2.34 فیصد کی کمی کے بعد 74.69 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یکم ستمبر کو ان مجوزہ قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے، جس سے عوام کو کچھ مالی ریلیف ملے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل حکومت نے 14 اگست کے موقع پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

web

Recent Posts

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…

22 گھنٹے ago

بچے سے بدفعلی کی کوشش، برکی پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے

برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…

22 گھنٹے ago

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…

22 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…

22 گھنٹے ago

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا، شہری پریشان

ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…

22 گھنٹے ago

10 سال بعد زمین کے معاہدے کا دعویٰ ناقابل سماعت قرار

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…

23 گھنٹے ago