فواد چودھری اور شیخ رشید نے عمران خان کو کون سا غلط کام کرنے پر مجبور کیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں قیادت کا خلا پیدا ہو چکاہے فوادچودھری پلانٹڈ ہے فواداورشیخ رشید نے ہی عمران خان کواسمبلیوں سے مستعفی ہونے پرمجبورکیاتھافواد چوہدری شروع سے ہی پارٹی کے اندر سے کام کرنے والا شخص تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے افراد ان کی ہدایات کو
مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں، بعض لوگ ذاتی تشہیر کیلئے ایسا کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حامد خان نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت جیسے افراد کو پارٹی سے باہر کر دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔حامد خان نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات پر
بھی تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹربیونلز سے خوف ہے۔ ان کے مطابق، زیادہ تر سیٹیں خاص طور پر پنجاب میں فارم 45 کی گنتی سے نکل آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور عون چوہدری سمیت بہت سے لوگوں نے بری شکست کا سامنا کیا ہے، اور صحیح گنتی ہونے پر حقیقت سامنے آ جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی
کے بارے میں حامد خان نے کہا کہ انہوں نے 8 فروری کے بعد سیکھا ہے اور وہ قوم کے ردعمل سے خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حامد خان نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں واپس نہیں لایا جائے
گا، مگر جو لوگ خاموش ہو گئے ہیں ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری اور دیگر کچھ افراد پر الزام لگایا کہ وہ پارٹی کے اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں اور فواد چوہدری کو ہمیشہ سے پلانٹڈ قرار دیا۔حامد خان نے کہا کہ سب سے
بڑی زیادتی اسمبلیوں سے استعفے دینا تھا، اور یہ فیصلہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی پر مجبور کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان سے بات چیت جاری ہے، اور فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں۔
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…
)ایم وائے کے نیوز ٹی وی)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ناظرین کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور غیر…
پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سانحۂ سوات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت…