بلوچستان اور پنجاب میں مون سون بارشوں سے 134 افراد جاں بحق
بلوچستان اور پنجاب میں مون سون بارشوں سے 134 افراد جاں بحق
لاہور، کوئٹہ :پاکستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں نے بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 134 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے 13 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 11 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں نے بلوچستان میں 866 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جب کہ 13,808 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بلوچستان میں بارشوں سے ایک لاکھ 9 ہزار 602 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، طوفانی بارشوں نے 58,789 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے اور 41 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بارشوں کے دوران سات پلوں کو نقصان پہنچا ہے اور چار ہیلتھ کیئر یونٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔ مزید برآں، بلوچستان میں 346 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف، پنجاب میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ کے مطابق، رواں سال مون سون بارشوں میں 105 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ 260 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پنجاب میں بارشوں سے 267 گھر متاثر ہوئے ہیں، اور اموات زیادہ تر آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے، اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث 89 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے، جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…