دسمبر کے مہینے میں مہنگائی میں تھوڑی سا اضافہ ہوا، جس سے کچھ چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ کچھ سستی ہوئیں۔ ادارہ شماریات نے قیمتوں میں تبدیلی کی معلومات دی ہیں۔
دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔ سال کی پہلی چھ مہینوں میں مجموعی طور پر مہنگائی 7.22 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق شہروں میں مہنگائی 4.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پچھلے ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد، بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو 37.03 فیصد، دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، اور گوشت 21.38 فیصد مہنگے ہو گئے ہیں۔
صارفین کے لئے قیمتوں کا اشاریہ دسمبر میں 4.2 فیصد تھا، جو نومبر میں 7.3 فیصد اور پچھلے سال دسمبر میں 35.3 فیصد تھا۔ ہول سیل کی قیمتوں کا انڈیکس دسمبر میں 1.9 فیصد تھا، جو نومبر میں 2.3 فیصد اور پچھلے سال دسمبر میں 27.3 فیصد رہا۔
شہری علاقوں میں نان فوڈ، نان انرجی مہنگی ہوئی ہے، دسمبر میں یہ 8.1 فیصد تھی، اور دیہی علاقوں میں 10.7 فیصد تھی۔ نومبر میں یہ شہری علاقوں میں 8.9 فیصد اور دیہی میں 7.5 فیصد تھی۔
ماہانہ بنیاد پر دسمبر میں چکن 13.06 فیصد، دال چنا 6.94 فیصد، اور پیاز 4.91 فیصد سستی ہوئیں۔ جبکہ آلو 12.42 فیصد، تازہ پھل 8.84 فیصد، اور بناسپتی گھی 5.42 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…