فائل فوٹو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان مجرمان نے سزاؤں کے خلاف رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں، جن کی تعداد 67 تھی۔ اس فیصلے میں انسانی ہمدردی کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا اور 19 مجرمان کی پٹیشنز قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان پٹیشنز پر نظرثانی کی گئی اور باقی مجرمان کی درخواستوں پر قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔
رہائی پانے والے مجرمان کے نام:
محمد ایاز
سمیع اللہ
لئیق احمد
امجد علی
یاسر نواز
سِیعد عالم
زاہد خان
محمد سلیمان
حمزہ شریف
محمد سلمان
اشعر بٹ
محمد وقاص
سفیان ادریس
منیب احمد
محمد احمد
محمد نواز
محمد علی
محمد بلاول
محمد الیاس
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر مجرمان کو بھی اپیل کرنے کا حق حاصل ہے اور قانون کے مطابق ان کے حقوق مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ یہ سزاؤں کی معافی انصاف اور عدلیہ کے مضبوط عمل کی عکاسی کرتی ہے، اور اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…