خواجہ آصف کے ساتھ کبھی مثالی تعلقات نہیں رہے. حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور خواجہ آصف کے تعلقات کبھی بھی مثالی نوعیت کے نہیں رہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف عمر میں ان سے کافی بڑے ضرور ہیں، لیکن وہ اکثر اپنی ہی جماعت کو ہائبرڈ نظام کے طعنے دیتے ہیں، جو ایک سینئر سیاستدان کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ نظام کو ہائبرڈ قرار دینا درست نہیں، تمام فیصلے پارٹی کے اندرونی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

حنیف عباسی نے اس موقف کو بھی رد کیا کہ خواجہ آصف صرف پارٹی پالیسی کی پیروی کرتے ہیں اور خود کوئی رائے نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہوں میں اضافے جیسے فیصلے کابینہ سے منظور ہوتے ہیں، تو پھر ایسی تنقید کیوں کی جاتی ہے جو پوری جماعت پر سوالیہ نشان بن جائے؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ خواجہ آصف کا یہ کہنا کہ وہ باہر جا کر بات نہیں کرتے، خود ان کے اپنے بیانات کی نفی ہے کیونکہ ان کا یہ بیان خود بھی پبلک فورم پر آیا۔ وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے اہم اور محترم شخصیات کا احترام ملحوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فیلڈ مارشل  کو عزت ملی، ایسی عزت شاید ہی کسی اور کو ملی ہو۔

پی ٹی آئی کی قیادت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی تحریکِ انصاف کو صرف اپنی ذات کے قصیدے یاد ہیں، انہیں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر قریبی ساتھیوں کے حوالے سے کچھ یاد نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں "صاف دل و دماغ” کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔ حنیف عباسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر تحریکِ انصاف کی قیادت واقعی مذاکرات کی خواہاں ہے تو انہیں سب سے پہلے معافی مانگنی ہوگی، اور وہ معافی صرف زبانی نہیں بلکہ تحریری ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق، "معافی نامے دوری پر نہیں، بلکہ جلد آ جائیں گے، تب جا کر مذاکرات ممکن ہوں گے۔”

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago