سابق صدر عارف علوی کو بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے نکالنے کی مشروط اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ان کے منجمد بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے نکالنے کی عبوری اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر وقار احمد عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس پر جسٹس کے کے آغا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت تاخیری حربے اچھی طرح سمجھتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ کے ساتھ حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 دن ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 دن ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago