پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں جائیدادیں سیل

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت تمام اضلاع اور زونز کے ای ٹی اوز کو روزانہ کی بنیاد پر کمرشل اور نیم کمرشل جائیدادوں کو سربمہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یکم سے 5 مارچ تک جاری رہنے والی کارروائی میں 9,700 سے زائد نادہندہ جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا، جن پر 30 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات تھے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں صرف پانچ روز میں 3,000 سے زائد پراپرٹی مالکان نے 5.5 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کروایا، جس کے بعد ان کی جائیدادیں بحال کر دی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھہ نے واضح کیا کہ تمام ضلعی افسران اور انسپکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ 25 مارچ تک تمام نادہندگان سے وصولی یقینی بنائی جائے۔ یہ آپریشن 30 جون تک جاری رکھا جائے گا، اور جو پراپرٹی مالکان بار بار یاد دہانی کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے فروری کے اختتام تک 57 ارب روپے کے ہدف میں سے 38.8 ارب روپے کی وصولی کر لی ہے، جو کہ 68 فیصد بنتا ہے۔ حکام پرعزم ہیں کہ سالانہ ہدف 100 فیصد مکمل کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اپنا واجب الادا پراپرٹی ٹیکس بروقت ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago