پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات اور حتمی نتائج کا اعلان

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کے تحریری امتحانات اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ ایریگیشن، گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سرگودھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اور محکمہ زراعت میں سب انجینئر کی اسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، محکمہ ایریگیشن، رنگ روڈ اتھارٹی، محکمہ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایریگیشن میں سب انجینئر کی 174 اسامیوں کے لیے 418 امیدوار کامیاب ہوئے۔  سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں دو دو اسامیوں کے لیے 10، 10 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ محکمہ زراعت میں سب انجینئر کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو جلد PPSC کی جانب سے انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کی 47 نشستیں پر ہو گئیں۔ رنگ روڈ اتھارٹی میں جونیئر پیٹرول افسر کی 44 اسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے۔ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل افسر کی 43 نشستیں پر کر دی گئیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے ان امتحانات اور حتمی نتائج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago