Categories: پاکستان

پنجاب میں کسانوں کا احتجاج، کھڑی گندم کی فصلیں تباہ کرنے کی ویڈیوز وائرل

لاہور – پنجاب میں کسانوں کی جانب سے گندم کی کھڑی فصلیں تباہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ گندم کے مبینہ کم نرخ اور حکومتی پالیسیوں سے مایوسی بتائی جا رہی ہے۔ یہ ویڈیوز فروری کے اوائل میں شیئر کی گئیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تازہ مناظر ہیں یا پرانی ویڈیوز کو دوبارہ اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں نثار لغاری نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم بیچنے سے بہتر ہے کہ اسے چارہ بنا کر جانوروں کو کھلا دیں۔ ویڈیو میں ایک کسان کو گندم کی فصل کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک آواز آتی ہے:  حکومت نے کچھ نہیں دینا، گندم کا کوئی ریٹ نہیں، اب کاٹنا شروع کر دیا ہے۔ سب کو بتائیں کہ اپنی گندم کاٹ کر جانوروں کو ڈال دیں۔

دوسری ویڈیو میں سکندر حیات سنگھڑا نامی صارف نے لکھا کہ "ریٹ کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث کسان پریشان ہیں، کھڑی گندم میں ہل چلا دیے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں کسان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں: مریم نواز نے ہمیں ستایا ہے، ہم نے بھی گندم فنا کر دی ہے۔ اگر حکومت ریٹ نہیں نکالے گی تو ہم اپنا ریٹ خود نکالیں گے۔ گندم اچھی تھی لیکن قیمت نہ ملنے پر اسے تباہ کر دیا ہے اب مکئی لگائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ملک میں گندم کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی، جس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال حکومت نے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے کسانوں میں عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago